نئی دہلی،31؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اطلاعات و ٹکنا لوجی روی شنکر پرساد اپنے سیلی کون ویلی کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ تشدد بھڑکانے یا الیکشن کو متاثر کئے جاے کی کارروائی کو غیر مناسب بتایا۔
پرساد نے سلی کن ویلی میں واٹس ایپ کے سی ای او کرس ڈینیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہندوستان میں نظریات کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی ہے ۔ لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ تشدد بھڑکائے جانے کی کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کرس ڈینیل سے کہا کہ سوشل میڈیا بھارت میں خوب رائج ہے اس لئے واٹس ایپ کوبھارت میں اپنا ایک دفتر کھول دینا چاہئے ۔ اس طرح یہ سوشل میڈیا سائٹ بھارتی قوانین کے تحت ممنوعہ اشیا پر نظر رکھ سکے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کو متاثر کئے جانے والی کسی بھی اشیا اور سر گرمی پر سخت نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔